امتِ مسلمہ میں خودی کا بحران
Issue Details
| Journal ID | |
|---|---|
| Volume | |
| Number | |
| Year | |
| Issue Date |
Keywords:
Abstract:
اقبال نے خودی کا لفظ فارسی اور اردو کے مجوزہ معنوں کے تحت اپنے کلام میں استعمال نہیں کیا بلکہ اس کو عرفانِ ذات کے تحت استعمال کرتے ہوئے فلسفہءحیات بنا کر پیش کیا ہے۔خودی کو پہچان لینے سے انسان دوسروں کے سہارے تلاش کرنے کی بجائے اپنی دنیا آپ پیدا کرتا ہے۔اقبال خودی کے نظریے کو یوں بیان کرتے ہیں ۔ ’’خودی زندگی کا آغاز،وسط اور انجام سبھی کچھ ہے۔فرد و ملت کی ترقی و تنزلی، خودی کی ترقی و زوال پر منحصر ہے،خودی کا تحفظ زندگی کا تحفظ اور خودی کا استحکام زندگی کا استحکام ہے‘‘۔ ازل سے ابد تک خودی ہی کارفرما ہے۔اقبال کہتا ہے کہ ایک شخص کے باطن سے کائنات کے وسیع ترین محور کو دریافت کرنے کا بہترین آلہ خودی ہی ہے۔ خودی کیا ہے رازِ درونِ حیات خودی کیا ہے بیدارئ کا ئنات اقبال نے خودی کو انسانی زندگی کا بہترین تخلیقی پہلو قرار دیتے ہوئے خودی کوانفرادی سطح سے لے کرمذہب و ملت تک کی کامیابی کا آلہ قرار دیا ہے۔ ہم اپنے اس تحقیقی مضمون میں دیکھیں گے کہ خودی کی تربیت کے وہ کون سے عناصر ہیں جن سے امت ِ مسلمہ نے اجتماعی سطح پر منہ موڑا ہے ،اورشخصی تربیت کے وہ کون سے عناصر ہیں جن سے منہ موڑ کر امتِ مسلمہ خودی کے بحران کا شکار ہوئی ہے؟

Published: 2022-08-22
Last Modified: 2022-08-22 01:05:52